پاکستان کی دالبندین میں چینی انجنئیرز اوران کے ہمراہ جانے والے ایف سی اہلکاروں پردہشت گردی کے حملہ کی شدید مذمت

ہفتہ 11 اگست 2018 17:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) پاکستان نے دالبندین میں چینی انجنئیرز اوران کے ہمراہ جانے والے ایف سی اہلکاروں پردہشت گردی کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے ہفتہ کو سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں کہاہے کہ چینی انجنئیرز اوران کے ہمراہ جانے والے ایف سی اہلکاروں کی حالت مستحکم ہیں اوران کاعلاج ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا عزم کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں