ممتازقبائلی رہنماوئوں کی رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عارف کو صوبائی وزیر کا حلف اٹھانے پر مبارک باد

بدھ 29 اگست 2018 15:33

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2018ء) ممتاز قبائلی رہنما وئوں نے رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عارف کو صوبائی وزیر کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ممتاز قبائلی رہنماوں حاجی حفیظ مینگل ملک عبدالقدوس سیاہ پادرند ،، بشیر آحمد سیاہ پاد رند،آحمد علی کشانی ،شبیر آحمد کشانی ،میر کبیر آحمد خارکوئی سیاہ پاد،شعیب ہوت ،عبدالرحمان سور رند،اور ہندو پنچائیت دالبندین کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عارف محمد حسنی کا صوبائی وزیر کا حلف اٹھانے پر مبارک باددی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے ضلع چاغی کے بنیادی مسائلوں کو حل کرنے کے لیئے فوری طور پر اقدامات کرینگے تاکہ ضلع چاغی میں تبدیلی کی ہوا چل پڑے اور لوگوں کو ریلیف ملنا شروع ہوجائے ۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں