مختلف ای ڈی اوز ڈی سی اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز افسراان کے تبادلے سمجھ سے بالا تر ہیں، حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:18

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) بی این پی کے سی سی ممبر و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی نے ایک بیان میں کہا کہ ضلع چاغی میں ایک مہینے کے دوران مختلف ای ڈی اوز ڈی سی اسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز آفیسران کے تبادلے سمجھ سے بالا تر ہیں ایک مہینے کے دوران ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمیت دیگر عہدوں پر فائز آفیسران کے تبادلے سے ضلع چاغی کے انتظامی امور پر کافی اثرات پڑیں گے انہوں نے کہا کہ سیاسی تبادلے و ٹرانسفر ایک اچھا عمل نہیں ہے ہمیں چاہیے کہ ضلع کے بہتری کیلئے ایک اچھا پلان بنائے تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہو اگر اس طرح سیاسی بنیادوں پر آفیسران کے تبادلے کیے جاتے ہیں تو اس سے لوگوں کے جائز کاموں میں خلل پڑے گا جس سے علاقے کے لوگوں میں محرمیاں مزید بڑئیگی انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے گزارش کی کہ وہ۔

(جاری ہے)

ان تبادلوں کا نوٹس لے کر تبادلے روک لیں انہوں نے کہا کہ مزید اگر اس طرح کے عمل جاری رہیں تو ہم کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں