دالبندین ، افغان مہاجرین کو دستاویزات دینے سے امن و امان سمیت دیگر کرائم کے واردات مذید بڑھیں گے ، میر محمد ہاشم نوتیزی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:50

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی طرف سے افغان مہاجرین کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کو دستاویزات دینے سے امن و امان سمیت دیگر کرائم کے واردات مذید بڑھیں گے حکومت کے اس فیصلے سے ملک میں انار کی پھیلے گی اور بدامنی میں اضافہ ہوگا حکومت کو ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے کہی سالوں سے مہاجرین کو پناہ دے کر انسانیت کے ناطے بہت خدمت کی مگر اب انکا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے اگر کسی کو انہیں پناہ یا دستاویزات دینے کا شوق ہیں تو وہ انہیں اپنے شہروں میں پناہ دیں کیونکہ بلوچستان پہلے سے ہی بدامنی اور معاشی بد حالی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کے مطابق افغان مہاجرین کو انکے کیمپوں تک محدود کیا جائے یا باعزت طورپر انہیں انکے وطن واپس بیج دیا جائے بی این پی کا موقف مہاجرین کے متعلق واضح ہیں کسی صورت مزید رہنے کی اجازت نہیں دیں گے وزیراعظم پاکستان اپنے بیان پر نظر ثانی کرکے فوری طور پر مہاجرین کا انخلا شروع کریں۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں