دالبندین،آر سی ڈی شاہراہ پر تیز رفتار پک اپ بے قابو ہو کر الٹ گئی،باپ بیٹا جاں بحق ، 8افراد زخمی

منگل 25 ستمبر 2018 17:40

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) آر سی ڈی شاہراہ پر تیز رفتار پک اپ کے الٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق جبکہ 8افراد زخمی شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق لاگاپ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر تیز رفتار پک اپ بے قابو ہو کر الٹ گئی ،حادثے میں باپ بیٹا جاں بحق اور 8 افراد شدید زخمی ہوگئے جان بحق ہونے والا رٹائیرڈ ماسٹر لعل محمد اور اس کا گیارہ سالہ بیٹا شامل ہے زخمیوں میں زیادہ تر اسکول کے طلباء شامل ہیں، زخمی پرنس فہد اسپتال منتقل کر دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں