عوام کے مسائل کا حل اور ان کی فلاح و بقاء اولین ترجیحات میں شامل ہے،فتح محمد خجک

ضلع چاغی میں امن و امان برقرار رکھتے ہوئے اداروں کی کارکردگی مزید بہتر بنایا جائیگا،ڈپٹی کمشنر چاغی

جمعرات 20 دسمبر 2018 17:38

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر چاغی فتح محمد خجک نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل اور ان کی فلاح و بقاء اولین ترجیحات میں شامل ہے، ان کا کہنا تھا کہ ضلع چاغی میں امن و امان برقرار رکھتے ہوئے اداروں کی کارکردگی مزید بہتر بنایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز سیاسی و قبائلی رہنماء سردار زادہ میر عٴْمیر محمدحسنی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے چاغی کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کی ممکنہ حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،ڈپٹی کمشنر فتح محمد خجک کا کہنا تھا کہ انہوں نے عہدے کا چارج سنبھال کر تمام زیر التوا امور کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور وہ جلد ہی لوگوں کو شناختی دستاویزات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ضلع چاغی کے تمام علاقوں میں صحت، تعلیم، آبنوشی، ٹریفک اور صفائی کے متعلق مسائل کی حل میں کسی تاخیر یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کے قحط سالی سے متاثرہ تمام علاقوں کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ ان کی امداد اور بحالی ممکن ہوسکے،اس موقع پر سردار زادہ میر عٴْمیر محمدحسنی نے ڈپٹی کمشنر کو اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں