سرکاری ادارے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے،ڈپٹی کمشنر چاغی فتح محمد خجک

منگل 25 دسمبر 2018 18:01

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر چاغی فتح محمد خجک نے کہا ہے کہ سرکاری ادارے عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گی. ان کا کہنا تھا کہ ضلع چاغی میں امن و امان کا قیام اور بنیادی سہولیات کی دستیابی کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس دالبندین میں تمام ضلعی محکموں کے افسران کی تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر اسسٹنٹ کمیشر دالبندین حبیب ناصر، ڈی ایس پی عبداللہ جان، ڈی ایچ او ڈاکٹر امداد بلوچ سمیت مختلف محکموں کے متعدد افسران نے اپنے اداروں کی کارکردگی، مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے متعلق انھیں کو تفصیلی بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر چاغی فتح محمد خجک نے افسران سے تبادلہ خیال کے دوران انھیں ہدایت کی کہ اپنی حاضری، ذمہ داریوں اور فرائض کی ادائیگی یقینی بناکر عوام کو ریلیف دینے میں کوئی امر حائل نہ ہونے دیں.

انہوں نے تعلیم، صحت، آبنوشی، صفائی اور سیکیورٹی کے متعلق خصوصی اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوام کے جان و مال کی حفاظت ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہی. انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی یا غیر حاضری ناقابل قبول ہوگی اس لیے تمام افسران اور ملازمین اپنے ڈیوٹی پر حاضر رہ کر پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بہتر طریقے سے ادا کریں�

(جاری ہے)

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں