حکومت میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی جو پارٹی کا سپریم فورم ہے، میر محمد ہاشم نوتیزئی

بی این پی کے 6 نکات پر عملدرآمد کے لیے سردار اختر مینگل نے پی ٹی آئی کو ایک سال کی مہلت دی ہے جس پر کاربند ہیں، رکن قومی اسمبلی

منگل 5 فروری 2019 17:57

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2019ء) رکن قومی اسمبلی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر محمد ہاشم نوتیزئی نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا ہے کہ ان کی جماعت وفاقی حکومت کے اتحاد سے الگ نہیں ہورہی ان کا کہنا تھا کہ بی این پی کے 6 نکات پر عملدرآمد کے لیے سردار اختر مینگل نے پی ٹی آئی کو ایک سال کی مہلت دی ہے جس پر کاربند ہیں،دالبندین میں اپنی رہائش گاہ پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی میر محمد ہاشم نوتیزئی کا کہنا تھا کہ حکومت میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی جو پارٹی کا سپریم فورم ہی ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مطالبات پر عملدر آمد کے لیے ایڈوائزری کمیٹی بنائی تھی جس کا ایک اجلاس بھی ہوا،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 6 نکات میں لاپتہ افراد کی بازیابی پر پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت 6 ماہ کے دوران بلوچستان میں 350 لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں،ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک کے متعلق کسی کو کچھ بھی نہیں بتایا جارہا پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے پر بھی جواب نہیں دیا جاتا،انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ریکوڈک کا خفیہ سودا کیا گیا تو بلوچستان نیشنل پارٹی شدید مزاحمت کرے گی،ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے ضلعی انتظامیہ چاغی کی کاردگی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے انھیں ایم پی اے کا آلہ کار قرار دیا اور کہا کہ سیاسی بنیادوں پر ٹرانسفر پوسٹنگ کرکے چند لوگوں کو خوش کیا جارہا ہے لیکن ایسے اقدامات کے نتائج ہرگز خوش گوار نہیں ہوتے،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے کے عوام کی حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرے گی،اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی،دریںاثناء بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی کا اجلاس دالبندین کلی قاسم خان میں پارٹی کے سی سی ممبر و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی کے رہائش گاہ میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی تحصیل و سینئر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور حلقہ بندیوں کے متعلق غور و غوض ہوا اجلاس کی کارروائی ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ نے چلائی اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے رکن و ایم این اے حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور بلوچستان کے عوام کی خوشحالی ہیں پارٹی نے ہمیشہ ذاتی مفادات کے بجائے اجتماعی مسائل کو ترجیح دی ہیں اسکا واضح مثال یہ ہے کہ پارٹی نے تمام وزارتیں مسترد کرکے چھ نکات میں بلوچستان کے جملہ مسائل کو پی ٹی آئی حکومت کو پیش کردی ان میں لاپتہ افراد سرفہرست ہیں اور الحمدللہ آج پارٹی کی کاوشیں رنگ لا رہے ہیں اور اسوقت بلوچستان کے زائد لاپتہ نوجوان بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو بخریت پہنچ چکے ہیں جو ایک خوش آہند عمل ہیں اور اسکا سہرا پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل اور بی این پی کو جاتاہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان پارٹی کے سرمایہ ہوتے ہیں اور فکری و نظریاتی کارکنوں کی بدولت آج بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کی قومی پارٹی بن چکی ہیں پارٹی کارکنان اپنے اندر معمولی رنجشیں ختم کرکے پارٹی کے پروگرام کو آگے لیجائے کیونکہ ہمیں اپنے لوگوں کی خدمت کرناہے صرف خالی خولی نعروں اور بے عمل باتوں کا دور گزر چکاہے انہوں نے کہا کہ بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے تمام ممبران پارٹی کے مرکزی فیصلے کی تائید کرتے ہوئے نئے یونٹ سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کا پیغام گھر گھر تک پہنچائے اس موقع پر ضلعی پروفیشنل سیکرٹری عمران سنجرانی تحصیل انفارمیشن سیکرٹری علی اکبر سنجرانی تحصیل ہیومن رائٹس سیکرٹری ابراہیم مینگل تحصیل ڈپٹی سیکرٹری شیرآحمد مینگل سینئر اراکین سردار عبدالخالق نوتیزی منظور آحمد حسنزی یار محمد مینگل ڈاکٹر سیف سمالانی سعد اللہ سادگ منیر آحمد بلوچ حاجی امیر حمزہ ماسٹر محمد انور بلوچ ملک جاوید حسنی کامریڈ آحمد یار سمالانی محبوب صنم شبیر آحمد عیسیٰ زی نعمت اللہ عیسیٰ زی میر دوست بلوچ سردار آریان خان خدا مراد نوتیزی گل زمان بلوچ و دیگر نے شرکت کی۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں