بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر ہاشم نوتیزئی کا بلوچستان میں بسنے والی تمام ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد

جمعرات 21 مارچ 2019 20:37

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر ہاشم نوتیزئی نے بلوچستان میں بسنے والے تمام ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندو برادری بلوچستان میں صدیوں سے آباد ہیں بلوچستان کے تعمیر و ترقی اور بلوچ تحریک میں ہندو کمیونٹی کا ناقابل فراموش کردار رہا ہے،بی این پی قوم و وطن دوست ہندو کمیونٹی کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور بلوچ سوسائٹی میں ہندو کمیونٹی سمیت تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے بی این پی اقلیتوں کے حقوق کے لئے قومی و صوبائی اسمبلی سمیت فورمز پر آواز بلند کرتی رہیگی،بلوچستان کے محب وطن ہندو کمیونٹی کو انکی بلوچستان کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہی امید رکھتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی بلوچستان کے تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں