چاغی لیویز فورس نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا

پیر 25 مارچ 2019 23:39

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) چاغی لیویز فورس نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا اسسٹنٹ کمشنر دالبندین حبیب ناصر نے لیویز تھانہ چاغی میں لیویز فورس کی افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ زیر حراست ملزم جلیل احمد اور اسکے دونوں ساتھیوں نے حال ہی میں ایک شخص کو لوٹ مار کے دوران زخمی کیا تھا جبکہ ملزمان چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چاغی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے لیویز فورس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے جبکہ امین آباد میں جلد ہی لیویز فورس کی چیک پوسٹ قائم کی جائے گی تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی جائے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں