لوگوں کو صحت کے سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 6 اپریل 2019 19:14

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر فتح خان خجک کا کہنا ہے کہ لوگوں کو صحت کے سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے رات گئے پرنس فہد اسپتال دالبندین کا اچانک دورہ کرنے کے موقع پر کیا اس دوران انہوں نے ڈاکٹر سمیت عملے کے تین ارکان کی حاضری اور باقیوں کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس پرنس فہد اسپتال دالبندین کو جواب طلبی کا نوٹس جاری کردیا.

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی گارڈز کی عدم موجودگی پر بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی چاغی سے اس سلسلے میں رپورٹ طلب کرلی. ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک کا کہنا تھا کہ ان کے گزشتہ دورے کے موقع پر بھی پرنس فہد اسپتال دالبندین میں عملے کے ارکان اور سیکیورٹی گارڈ سوتے ہوئے پائے گئے انہوں نے کہا کہ وہ اسپتال کی کارکردگی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لے کر غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گی.

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں