باشعور بلوچ عوام 22 ستمبر کو گھروں سے نکل کر سردار اختر جان مینگل سے والہانہ محبت کا ثبوت دیں ، مصطفی کمال ریکی

جمعرات 12 ستمبر 2019 23:43

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی ڈپٹی سیکرٹری مصطفی کمال ریکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان کے مظلوم و محکوم اقوام سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے باشعور عوام 22 ستمبر بروز اتوار کو اپنے اپنے گھروں سے نکل کر اپنے محبوب قائد سردار اختر جان مینگل سے والہانہ محبت کا ثبوت دیں انہوں نے کہا کہ بی این پی کے زیر اہتمام یہ تاریخی جلسہ عام پارٹی کے ہر دلعزیز رہنما شہید نواب امان اللہ خان زہری شہید ورنا میر مردان خان زھری شہید سکندر گورشانی اور شہید مشرف زہری کے بہمانہ قتل اور قاتلوں کے تاحال عدم گرفتاری کے خلاف ریلوے ہاکی گراونڈ کوئٹہ میں منعقد ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہمیشہ سیاسی عمل کو روکنے کیلئے مختلف طریقوں سے سیاسی رہنماؤں و کارکنوں کو ٹارگٹ کرکے مختلف حربے استعمال کیے گئے شہید نواب امان اللہ خان زہری بی این پی کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے لوگوں کے حق حکمرانی کیلئے ایک اصولی جدوجہد کرتا تھا مختلف ادوار میں بی این پی میں ہونے کی وجہ سے شہید نواب امان اللہ خان زہری کو تنگ کیا جاتا رہا تاکہ شہید بی این پی کے اصولی جدوجہد کو چھوڑ دیں مگر شہید اپنے نظریاتی و فکری سیاست کی وجہ سے تمام تر ہتھکنڈوں اور بزدلانہ حملوں کا مقابلہ کرکے آخر کار جام شہادت نوش کرگئے شاید شہید کے مارنے سے ان دشمنوں کو ضرور تسکین ملے گی مگر شہید کی اس کاروان کو روکنے کیلئے دشمنوں کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہوگا جسے وہ ختم کرسکے انہوں نے کہا کہ بی این پی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہیں اسی لیئے بی این پی کو شہداء کی وارث جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہیں شہیدوں کے لہو سے بی این پی روز بروز مزید فعال اور منظم ہوگا کیونکہ یہ خون تحریک کیلئے ایندھن کے طورپر استعمال کیے جاتے ہیں اور شہیدوں کے اس پارٹی جسکی قیادت محبوب قائد سردار اختر جان مینگل کررہے ہیں اسے ختم اور کمزور کرنے والے احمقوں کے جنت میں رہتے ہیں بلوچستان کے پیرورنا بزرگ بچے اور مائیں بہنیں 22 ستمبر کو ریلوے ہاکی گراونڈ میں جمع ہوکر ان قوتوں کو یہ باور کرائے کہ ہم سب شہید امان اللہ خان زہری ہیں۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں