73 ونگ تافتان رائفلز کی ماشکیل کے نواحی علاقے میں کارروائی ،بڑے پیمانے پر منشیات قبضے میں لے لی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:32

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) ایف سی بلوچستان، تفتان رائفلز کی منشیات کے اسمگلرز کے خلاف بڑی کاروائی۔ 73 ونگ تافتان رائفلز نے ماشکیل کے نواحی علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر منشیات اپنے قبضے میں لے لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف سی نے افغانستان سے آئی ہوئی منشیات کو، جو کے ایک ٹویوٹا ڈبل کیبن میں ایران لے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی، بروقت آپریشن کر کے اسمگلرز کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

اس آپریشن میں ایف سی نے 260 کلوگرام خالص افیون اور 200 کلوگرام چرس اپنے قبضے میں لے لئے ہیں۔ اس منشیات کی قیمت کا تخمینہ کروڑوں روپے لگایا جا رہا ہے۔ یہاں اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ تافتان رائفلز ایف سی منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بہت مثبت اور قابل ستائش کردار ادا کر رہے ہیں۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں