ضلع چاغی سیاسی و قبائلی حوالے سے اپنا ایک معتبر اور پرامن ماحول رکھتا ہے ، امان اللہ قادری

تمام ٹریڈ یونینز اس وقت غیر سیاسی ہوکر صرف اپنے یونین کے آئین ومنشور اور حقوق کے لیے جدوجہد کرتے آرہے ہیں

پیر 16 ستمبر 2019 19:08

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع چاغی کے صدر امان اللہ قادری نے جنرل سیکرٹری میر قائم خان بڑیچ اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کلب دالبندین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چاغی سیاسی و قبائلی حوالے سے اپنا ایک معتبر اور پرامن ماحول رکھتا ہے ضلع بھر میں تمام ٹریڈ یونینز اس وقت غیر سیاسی ہوکر صرف اپنے یونین کے آئین ومنشور اور حقوق کے لیے جدوجہد کرتے آرہے ہیں پیرامیڈکس ضلع چاغی میں بھی بلا سیاسی مداخلت اور بلا تفریق کے پیرا میڈیکل اسٹاف کے حقوق کے لیے کوشاں ہیں پچھلے چند دنوں سے ضلع چاغی کے علاقائی معتبرین پینلز اور سیاسی و قبائلی شخصیات پیرامیڈکس کے موجودہ کابینہ اور پیرامیڈکس کے دیگر اندرونی معاملات میں براہ راست مداخلت کررہیہیں اس کے علاوہ پیرامیڈکس دوسرے چند سازشی عناصر نے پیرامیڈکس کے پچھلے جائز احتجاج کو لے کر مقتدر پینل کے سامنے منفی انداز میں پیش کیا اور اپنی ذاتی مفادات کے لیے یونین کو توڑنے اور ایک غلط ومنفی روش اور روایت بنانے کے درپے ہیں لیذا تمام سیاسی و سماجی حلقوں اور علاقائی پینلز سے تعلق رکھنے والے معتبرین سے اپیل ہے کہ وہ اس منفی اور غیر سیاسی عمل کو ہر گز سپورٹ نہ کریں اور مذکورہ سازشی عناصر کی بھر پور حوصلہ شکنی کریں اس عمل میں ملوث موجودہ کابینہ کے چار اراکین مرادشاہ۔

(جاری ہے)

سیف اللہ۔ثنائ اللہ اور محمدنور کو 13ستمبر سے فارغ کردیاگیا ہے یہ کہ کسی بھی کابینہ میں آئینی خلاف ورزی ہے انہوں نیکہا کہ پیرامیڈکس کسی بھی سیاسی پارٹی علاقائی پینل یا قبائلی معتبر کے خلاف ذاتی و گروہی مفاد نہیں رکھتا اور صرف پیرامیڈکس اسٹاف کے حقوق کے لیے جدوجہد کررہا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں