دالبندین میں مقتولہ نمرتا چندانی کے حق میں مظاہرہ اور شمے روشن کرکے انصاف کا مطالبہ کیا گیا

پیر 23 ستمبر 2019 17:52

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) دالبندین میں مقتولہ نمرتا چندانی کے حق میں مظاہرہ اور شمے روشن کرکے انصاف کا مطالبہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب دالبندین ہندو برادری کی جانب سے ہندو محلہ دالبندین کے مندر میں صوبہ سندھ کے علاقے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والی آصفہ بی بی ڈینٹل کالج کی اسٹوڈنٹس نمرتا چندانی کی قتل پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی تصویر کے سامنے شمے جلا کر اسکے لیئے دعا کی گئی اور ہندو برادری دالبندین کے مظاہرین کا کہنا تھا ہم اس مشکل گھڑی میں مر حومہ کے خاندان کے ساتھ ہے اس موقع پر دالبندین ہندو برادری کے چھوٹے بڑے اور بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر حکومت سندھ ،چیف جسٹس سندھ ودیگر اعلی حکام سے فوری انصاف کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں