پاک ایران سرحدی علاقے میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،دوسرازخمی

جمعرات 26 ستمبر 2019 23:56

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2019ء) پاک ایران سرحدی علاقے راجے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا ہسپتال زرائع کے مطابق راجے کے علاقے پٹ ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رحمت اللہ نامی شخص جان بحق ہوگیا جبکہ قاسم ولد غفار نامی شخص شدید زخمی ہوگئے زخمی کو تفتان ہسپتال منتقل کردیا ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد دالبندین ریفر کردیا گیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں