دالبندین بازار کی دکانیں رات کی تاریکی میں گرائی جائینگی ،نہ کسی دکاندار کیساتھ زبردستی ہوگی ، ہر کام مرضی ومنشا کے مطابق کیا جائیگا، وزیر تعمیرات بلوچستان

جمعہ 4 اکتوبر 2019 21:35

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمدعارف محمدحسنی نے کہا ہے کہ دالبندین شہر میں تمام ترقیاتی منصوبے ماسٹر پلان کے تحت عمل میں لائے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ دالبندین بازار کی دکانیں رات کی تاریکی میں نہیں گرائے جائیں گی اور نہ ہی اس سلسلے میں کسی دکاندار کے ساتھ زبردستی ہوگی بلکہ اس سلسلے میں ہر کام ان کی مرضی و منشاء کے مطابق کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دالبندین پریس کلب کی صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضلع چاغی کی ترقی و خوشحالی کے لیے انہوں نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کروا دیا ہے جبکہ منصوبے منظور ہوچکے ہیں کچھ منظوری کے مراحل میں ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح لوگوں کو صحت، تعلیم، آبنوشی، ذرائع مواصلات اور روزگار کی سہولیات فراہم کرنا ہے جن پر کام کیا جارہا ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ضلع چاغی میں امن و امان کے مسائل پر وہ گہری نظر رکھے ہوئے ہیں پولیس کے متعلق لوگوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں ادارے بہتر انداز میں کام کرکے ہر قسم کی غیر قانونی پریشر کو خاطر میں نہ لائیں کیونکہ اداروں کی بہتر کارکردگی کا فائدہ عوام کو ملے گا. انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ یا دباؤ برداشت نہیں کریں گے بلکہ عوام کے ایک ایک پائی کا تحفظ کیا جائے گا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں