کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں خان سنجرانی پینل کے زیر اہتمام دالبندین سمیت چاغی بھر میں ریلیاں نکالی گئیں

بدھ 5 فروری 2020 23:55

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2020ء) کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں خان سنجرانی پینل کے زیر اہتمام دالبندین سمیت چاغی بھر میں ریلیاں نکالی گئیں دالبندین میں وزیر اعلی بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ میر اعجاز خان سنجرانی کی ہدایت پر فوکل پرسن میر اسفندیار خان یار محمد زئی کی قیادت میں ایک کار ریلی نکالی گئی جو کہ داود آباد کے مقام پر سے برآمد ہوئی ریلی کے شرکاء نے مختلف شاہراہوں پر گشت کرنے کے بعد شہید حمید چوک پر جمع ہوگئے اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف سخت نعرے بازی کی شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے کے بھی نعرے لگائے ریلی میں شامل معتبرین نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے تھامے ہوئے تھے اس موقع پر فوکل پرسن میر اسفندیار خان یار محمد زئی۔

(جاری ہے)

میر طاہر خان سنجرانی اور ڈاکٹر حامد گل یوسفزئی نے کہا کہ آج پوری دنیا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر مناتی ہے پاکستان نے ھمیشہ کشمیری مسلمانوں کے جدوجہد کی حمایت کی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کے پرامن ماحول کو خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے کشمیری مسلمانوں کا ناحق خون بہایا جاتا ہے ہم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں کشمیر ھماری جنت ہے اور ھم اپنی جنت کسی کافر کو ہرگز نہیں دیں گے انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور بھارتی فوج کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے فی الفور اقدامات اٹھائیں۔ بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں