جن لوگوں نے بلوچستان کیلئے ناخن تک کی قربانی نہیں دی وہ کس منہ سے خیرخواہی کی بات کرتے ہیں ،میر خورشیداحمدجمالدینی

بلوچستان کے باشعور اور غیور عوام بلوچستان پر اپنا تن من سب کچھ قربان کرنے والے بلوچستان کی حقیقی وارث اورخیر خواہ ہے، ممبر مرکزی کمیٹی بلوچستان نیشنل پارٹی

جمعہ 7 فروری 2020 00:05

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر میر خورشیداحمدجمالدینی نے اپنے ایک بیان میں شہداء چھ فروری شہید احمدشاہ بلوچ اور شہید اسد بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء نے اپنے عظیم جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بلوچستان کی سالمیت اور بقاء کے لیئے قربانی دیکر ہمیشہ کے لیئے امر ہوگئے وہ بلوچستان کے پہلے لاپتہ افراد میں شامل ہے انہیں کراچی سے اغواء کے بعد غائب کردی گئی اور انکی لاش تک نہیں دی گئی انہوں نے کہاکہ ہمیں شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے مادروطن بلوچستان کو آباد وسلامت اور خوشحال رکھنے کے لیئے یہاں کے بہادر نڈر سپوتوں نے اپنے لہو سے اس سرزمین کی آبیاری کی اور بلوچستان کو قائم و دائم رکھا بلوچستان کی تاریخ ناقابل فراموش قربانیوں کی داستان سے بھری پڑی ہے اور یہ ناقابل فراموش داستانیں تاریخ انسانیت میں مینار نور کی طرح تابند ہ ہے کیونکہ یہاں کے لوگوں کی روایات رہی ہے کہ وہ اپنے مادر وطن میں غیروں کی ظلم و ستم و بربریت استحصال اور دیگر چالوں کا مقابلہ جانوں کا نذرانہ کی شکل میں کرنے کے عمل کو اپنی قومی عزت و بقاء قومی وطنی کا فریضہ سمجھتے ہیں انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے بلوچستان کے لیئے ناخن تک کی قربانی نہیں دی وہ کس منہ سے بلوچستان کی خیرخواہی کی بات کرتے ہیں بلوچستان کے باشعور اور غیور عوام بلوچستان پر اپنا تن من سب کچھ قربان کرنے والے بلوچستان کی حقیقی وارث اورخیر خواہ ہے جو لوگ چند پیسوں اور معمولی مراعات کی خاطر اپنے ضمیر آغیار کو بیچ دیتے ہیں وہ کس وطن کی بات کرتے ہیں یہ کسی بھی شہداء کا مشن نہیں انہوں نے کہاکہ شہداء کی شہادت کے فلسفہ پر عمل پیرا ہوکر ہم انکی روح کو تسکین پہنچا سکتے ہیں شہید احمدشاہ اور شہید اسد بلوچ گوکہ آج ہمارئے درمیان موجود نہیں لیکن انکی قربانی جدوجہد کی تحریک اور کٹھن راہوں محکوم اقوام اور مظلوم طبقات کی جدوجہد کے لیئے مشعل راہ ہے آج بلوچستان کے حقیقی نمائندہ جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائدین عملی طور پر بلوچستان کے مظلوم و محکوم اقوام کی حقوق ساحل وسائل کی دفاع کے لیئے جدوجہد کررہی ہے جو بلوچ قوم کی بہتر انداز میں نمائندگی کا حق ادا کررہی ہے بی این پی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل تمام مراعات وزارتوں کو ٹھوکر مارکر لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیئے اپنے چھ نکات پیش کی ہے اور ان چھ نکات کو منوانے کے لیئے حکومت کا ساتھ دی ہے جو احسن اقدام ہے انہوں نے کہاکہ شہداء کی یاد کو تازہ کرنے کے لیئے ضروری ہے ہم مادر وطن بلوچستان سے پیار کریں مراعات پرستی کے سیاست کی بیخ کنی کرتے ہوئے بلوچستان کے عظیم سرخیل سردار عطاء اللہ خان مینگل اور بی این پی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل کی ولولہ انگیز قیادت میں بلوچستان بھر میں محکوم و مظلوم اقوام کی حق خودارادیت کے جدوجہد مزید تیز کرئے یہی شہداء کی قربانیوں کا اصل فلسفہ ہے

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں