ضلع تفتان میں پاک ایران اور پاک افغان سرحدیں مکمل طور پر بند رہیں ،کاربار زندگی معطل

بدھ 25 مارچ 2020 23:01

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) ضلع تفتان میں پاک ایران اور پاک افغان سرحدیں مکمل طور پر بند رہیں کاربار زندگی ۔

(جاری ہے)

معطل تفصیلات کے مطابق تفتان بارڈر پر تمام تجارتی گیٹ اور تفتان بازار 34 ویں روز بھی مکمل بند رہے چاغی ضلع کے ہیڈ کوارٹر دالبندین، نوکنڈی ودیگر ضلع کے چھوٹے بڑے شہر بند رہے پرچون، میڈیکل اسٹورز اور سبزی کی دوکانیں کھلی رہیں ادھر پاک افغان سرحدی علاقہ برابچہ بھی مکمل طور پر بند رہا دن بھر شہر میں پولیس، لیویز اور سیکورٹی فورسز کے اہلکارموجود رہے اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری نے بھی دالبندین شہر کا دورہ کیا لوگوں احتیاط بھرتنے اور غیر ضروری گھومنے پھرنے سے منع کرتی رہیں دوسری جانب دیہاڑی دار مزدوروں کا کہنا تھا حکومت بلوچستان ہمارے لیئے انتظامات کریں ہمیں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں