تفتان سمیت ضلع بھر میں ساتویں روز بھی لاک ڈاون

پیر 30 مارچ 2020 20:25

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) تفتان سمیت ضلع بھر میں ساتویں روز بھی لاک ڈاون تفصیلات کے مطابق تفتان، دالبندین، نوکنڈی سمیت چاغی بھر میں ساتویں روز بھی لاک ڈاون برقرار رہا شہر کی سڑکیں سنسان رہے پرچون، میڈیکل اسٹورز، کی دوکانیں کھلی رہے قصائی کے دوکان اتوار اور جمعرات کو سرکاری اعلامیہ کے مطابق مطابق کھلی رہے تحصیلدار تفتان ظہور بلوچ کے مطابق گزشتہ روز مزید 9 پاکستانی ایران سے آئے جس میں چھ زائرین شامل تھے اور 68 پاکستانی باشندوں کو تفتان قرنطینہ سے انکے شہر روانہ کردیا جنکا تعلق کوئٹہ، پشین، لورالائی، کوئٹہ، نوشکی ودیگر علاقوں سے تھے تفتان تجارتی گیٹ بدستور بند ہے ادھر پاک ایران دوستانہ گیٹ زیرو پوائنٹ کو ایک مہینہ سے زیادہ ہوگیا ہے بند پڑا ہے ضلع بھر میں کرونا وائرس کے پیش نظر لوگ اپنی گھروں تک محدود ہوکر رہ گئیں ہیں پولیس سیکورٹی فورسز اور پاک فوج کے جوان شہر میں گشت کرتے رہے اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری نے دالبندین سبزی مارکیٹ کادورہ کیا وہاں پر سبزی بھیجنے والے غریبوں میں ماسک تقسیم کی اور انھیں کرونا وائرس سے بچاو کے تدابیر اختیار کرنے سے بھی آگاہ کردیا۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں