سیندک میں کام کرنے والے ایس ایم ایل اور ایم آر ڈی ایل پروجیکٹ کی جانب سے 6 کلیوں میں راشن تقسیم کردیا گیا

پیر 30 مارچ 2020 20:25

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) سیندک میں کام کرنے والے ایس ایم ایل اور ایم آر ڈی ایل پروجیکٹ کی جانب سے 6 کلیوں میں راشن تقسیم کردیا سیندک پروجیکٹ ایس ایم ایل کے ایم ڈی حاجی رازق سنجرانی کی ہدایت پر ایم آر ڈی ایل اور ایس ایم ایل کی جانب سے کرونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاون کے باعث سیندک پروجیکٹ کے قریب چھ کلیوں میں راشن تقسیم کردیا گیا اس موقع سیندک پروجیکٹ کے مقامی ملازمین اور چینیز آفیسران نے سیندک کے مختلف کلیوں میں جاکر راشن تقسیم کردیا ادھر ملک بھر کی طرح سیندک پروجیکٹ میں کرونا وائرس کے پیش نظر آمد رفت پر مکمل پابندی عائد ہے چھٹی پر جانے والے تمام ملازمین اب تک اپنے گھروں میں ہے پروجیکٹ کی جانب سے انھیں تنخواہ مل رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں