وزیراعظم پاکستان خوشحالی منصوبہ برائے گھریلو مرغبانی کے سلسلے میں چاغی ضلع میں بھی مرغیوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری

پیر 18 مئی 2020 20:23

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء) وزیراعظم پاکستان خوشحالی منصوبہ برائے گھریلو مرغبانی کے سلسلے میں چاغی ضلع میں بھی مرغیوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان خوشحالی منصوبہ برائے گھریلو مرغبانی کے سلسلے میں محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے دالبندین میں مرحلہ وار مرغیوں کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ضلع چاغی صاحبزادہ سعید احمد بلوچ نے کہا کہ مرغیاں پہنچانا ٹھیکیدار کا کام ہوتا ہے فی یونٹ جس میں 10 عدد مرغیاں ہوتی ہیں 5000 روپے کی بجائے رعایتی نرخوں یعنی 1465روپے میں فراہم کی جاتی ہے اسکیم کا مقصد مرغبانی کا فروغ اور گھریلو سطح پر انڈے اور مرغیاں بیچ کر غریب عوام کی کفالت کا موقع فراہم کرنا ہے سر دست 4000 مرغیاں جبکہ پورے ضلع چاغی کے لیے 20000 بیس ہزار مرغیوں کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے جو کہ یونین کونسل وائز محکمہ لائیو اسٹاک کا عملہ تقسیم کردے گا البتہ جو مرغیاں خریدے گا وہ پہلے سے اپنے لیے ٹوکن حاصل کرے گا۔

(جاری ہے)

درایں اثناء مرغی حاصل کرنے پر لوگوں نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حالیہ اقدام سے نہ صرف غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی بلکہ غریب گھرانوں کی کفالت میں مدد ملے گی۔ جس سے دوردراز کے علاقوں کے خواتین و دیگر بھر پور انداز میں استفادہ حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں