عید قریب آتے مہنگائی کا جن بے قابو 300 روپے کلو مرغی 400 روپے میں بھی نا پید

جمعرات 21 مئی 2020 23:05

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) عید قریب آتے مہنگائی کا جن بے قابو 300 روپے کلو مرغی 400 روپے میں بھی نا پید ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے آتے ہی مرغی کی مانگ میں اضافہ ہونے کی سبب فی کلو مرغی ایک سو روپے کلو کے ساتھ اچانک اضافہ ہوگیا جس کی سبب غریب لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے سرکاری نرخ نامہ کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہے پرائس کنٹرول کمیٹی کی نرخ نامہ کو لاگو کرنا ممکن نہیں ناممکن ہوچکا ہے پولٹری فارم والوں کاکہنا ہے کہ ملک بھر میں مرغی کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے جس کی سبب مرغی ہمیں مہنگا مل رہا ہے مجبورا ہمیں مہنگا فروخت کرنا پڑھ رہا ہے دوسری جانب کرونا وائرس کے پیش نظر دالبندین شہر میں ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئی ہے دالبندین شہر کے تمام شاپنگ مال اور دوکانوں میں کرونا وائرس سے بچاو کے لیے کوئی تداراک نہیں ہے دالبندین ضلعی انتظامیہ نرخ نامہ سمیت کرونا وائرس میں صرف دوکانوں کو بند کرنے میں الرٹ نظر آجاتا ہے باقی کوئی عملی کردار نظر نہیں آرہا ہے ۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں