چاغی پولیس کا کالے شیشوں، ڈارک گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن متعدد گاڑیوں کے ڈارک اتار دے گئے ،مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی

پیر ستمبر 23:54

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2020ء) ایس پی چاغی کیپٹن ریٹائرڈ زوہیب محسن کی احکامات کی روشنی میں چاغی پولیس کا کالے شیشوں، ڈارک گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن متعدد گاڑیوں کے ڈارک اتار دے گئے اور مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی چاغی کیپٹن ریٹائرڈ زوہیب محسن کی احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او دالبندین حفیظ اللہ ماندائی کا دالبندین کے مختلف مقامات پر کالے شیشوں اور ڈارک گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری متعدد گاڑیوں کیڈارک اتار دے گئے اور مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گہی ایس ایچ او دالبندین حفیظ اللہ ماندائی نیکہا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلیے چاغی پولیس دن رات محنت کررہی ہے اور چوبیس گھنٹے الرٹ ہے کسی شخص کو بھی ڈارک گاڑی کیساتھ دیکھا گیا اسے گرفتار کرکے اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاہیگی۔

قانون سے بالاتر کوی بھی چیز نہیں عوام کی جان ومال کی تحفظ کیلئے پولیس کوشاں ہے۔ ایس ایچ او دالبندین حفیظ اللہ ماندائی نے مزید کہا کہ ڈارک گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری وساری رہیگا۔کسی بھی دکاندار کو گاڑی ڈارک لگاتے ہوئے دیکھا گیا تو اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments