موجودہ خالی آسامیوں کو مشتہر کرنے کے بعد دوبارہ کینسل کرنا بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہے، تر جمان آل پارٹیز ایکشن کمیٹی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 22:19

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ پریس رہلیز میں کہا ہے کہ موجودہ خالی آسامیوں کو مشتہر کرنے کے بعد دوبارہ کینسل کرنا بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہے متعدد بار خالی اسامیوں کا اعلان کرکے پرکینسل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے بے روزگار نوجوانوں اپنی ڈاکومنٹس و دیگر ضروری دستاویزات پر پیسے خرچ کرکے اور اپنی ٹائم کو ضائع کر کے روزگار کی حصول کیلئے کاغز جمع کر دیتے ہیں مگر حکومت وقت ان نوجوانوں کے ساتھ آنکھ مچولی کا کھیل کھیل رہی ہے جو سرا سر ظلم ہے ترجمان کا مزید کہنا تھا اس وقت ملک کے اندر انتہائی تشویشناک ایشو چل رہے ہیں ایک مہنگائی نے عوام کو مار دیا ہے دوسرا بے روزگاری جس سے تعلیم یافتہ نوجوان زہنی کوفت میں مبتلا ہے حکومت وقت کو چایئے نوجوانوں کے لیئے روزگار کے مواقع پید کریں نا کہ روزگار دینے کا دروازہ بند کرے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی چاغی صوبائی حکومت کی جانب سے خالی اسامیوں کو کینسل کروانے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر کینسل اسامیوں کا فیصلہ واپس لیں اور میرٹ کے مطابق بے روزگار نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں