کوہ دلیل کے مقام پر ٹریفک حادثہ ،دو افراد جاں بحق ،4 شدید زخمی

اتوار 27 ستمبر 2020 00:00

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) کوہ دلیل کے مقام پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ پر واقع سرحدی شہر تفتان کے قریب کوہ دلیل کے مقام پر تیز رفتار فیلڈر کار گاڑی الٹنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں وکی کمار اور اونج جبکہ زخمیوں میں روشال۔

(جاری ہے)

راوی۔آکاش۔مسرور شامل ہیں جن کا تعلق دالبندین سے بتایا جاتا ہے جو کہ ہندو اقلیتی برادری کے لوگ تھے سرحدی شہر تفتان سے دالبندین آرہے تھے کہ تیز رفتاری کے سبب ان کی فیلڈر کار گاڑی الٹ گئی زخمیوں کو نوکنڈی میں طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے دالبندین ریفر کر دیا گیا اور جاں بحق افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں