ضلع چاغی کے شہر اور مضافاتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچا رہے ہیں،میر محمد عارف محمد حسنی

دالبندین شہر کے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے جس سے شہر ایک ماڈل سٹی بن جائے گا ،صوبائی وزیر

پیر 19 اکتوبر 2020 19:40

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی، رکن صوبائی اسمبلی برائے اقلیت اموردنیش کمار نے دالبندین ہندو محلہ کے آرو پلانٹ، اور ہندو محلہ ٹو شمشان گاٹ سڑک کا افتتاح کردیا افتتاحی تقریب سے صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ضلع چاغی کے شہر اور مضافاتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچا رہے ہیں دالبندین شہر کے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے جس سے شہر ایک ماڈل سٹی بن جائے گا ،دالبندین بس اڈہ پایہ تکمیل کو عنقریب پہنچ رہی ہے دالبندین سبزی منڈی ،مختلف کلیوں میں پکی سڑکیں، ضلع بھر میں آبنوشی کے ٹیوب ویل عوام کے سہولت کے لیئے لگائے گئے ہیں عوام سے جو وعدہ کیا تھا انکو ایک ایک کرکے پورا کررہے ہیں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہیں انشاء اللہ عنقریب چاغی عوام چاغی ڈسڑکٹ میں ہر حوالے سے تبدیلی محسوس کرینگے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی برائے اقلیتی امور دنیش کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا دالبندین ہندو محلہ سے لیکر شمشان گاٹ تک روڈ، ہندو محلہ آرو پلانٹ، سیاہ جنگل ٹیوب ویل، اور دالبندین پی ایچ دفتر میں ایک بڑی ٹینکی بھی بنائی گئی ہیں جس سے نا صرف ہندو محلہ بلکہ دالبندین بھر کے عوام کو پانی کی سپلائی میں مددگار ثابت ہوگا انکا مزید کہنا تھا پاکستان ہمارا ملک ہے ہمیں کسی سے محب وطن کا سڑفیکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے پاکستانی پرچم میں سفید رنگ ہمارے اقلیت برادری کا واضع نشان ہے انکا مزید کہنا تھا گزشتہ روز سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر سخت افسوس ہوا ہم پاکستانی فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور شہداء کی درجات بلندی کے لیئے دعا کرتے ہیں انکا مزید کہنا تھا وزیر اعلی بلوچستان کی خصوصی دلچسپی سے آج بلوچستان بھر میں ہندو برادری کے بنیادی مسائل حل ہورہے ہیں انکا مزید کہنا تھا چاغی میں خصوصا نوتیزئی، محمد حسنی ،سنجرانی سمیت تمام قبائل کا میں شکر گزار ہوں کہ انھوں نے ہمیشہ ہندو برادری کے ہر مشکل میں انکا ساتھ دیا ہے انکا مزید کہنا تھا موجودہ حکومت کی کوششوں سے یہ ہدایت نامہ جاری ہوا کسی بھی ہندو برادری کے مزہبی تہوار میں ڈپٹی کمشنر شریک ہوگا آج یہ ہمارے لیئے باعث فخر کی بات ہے انکا مزید کہنا تھا پی ڈی ایم کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے آج ہر طرف ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور عوامی مسائل حل ہورہے ہیں مگر پی ڈی ایم اپنے جلسوں میں نریندر مودی جیسا زبان استعمال کررہے ہیں تقریب میں ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان، ہندو پنچاہیت کے رہنماوں برج لال، شیول داس، وید پرکاش، نند لال ودیگر موجود تھے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں