چیئرمین سینٹ کی جانب سے دالبندین ڈگری کالج کے ٹوئر پر جانے والے اعلان کردہ 70 طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کر دئیے گئے

پیر 19 اکتوبر 2020 19:40

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) چیئرمین سینٹ آف پاکستان صادق سنجرانی کی جانب سے دالبندین ڈگری کالج کے ٹوئر پر جانے والے اعلان کردہ 70 طلباء میں وزیر اعلی بلوچستان کے سابق مشیر بی اے پی رخشان ڈویژن کے آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی ودیگر نے لیپ ٹاپ تقسیم کردیا۔ تقریب سے میر اعجاز خان سنجرانی، ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان، ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی امان اللہ نوتیزئی،پرنسپل ڈگری کالج نقیب اللہ، ڈاکٹر الہی بخش موسی زئی، حیات غمخوار ودیگر نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر اسفندیار خان یار محمد زئی،قبائلی رہنماء حاجی ملک خدابخش سیاہ پاد،میر بدل خان ساسولی،چیئرمین سرور خان سنجرانی،حاجی آحمد علی خان سنجرانی،میر نورعلی سنجرانی،حاجی محبوب علی خان سنجرانی،ملک رحمت اللہ محمد حسنی،حاجی عبداللہ بوبکزئی،ملاستار بوبکزئی،کبیر خارکوئی،ملک مقصود سمالانی، حاجی محمد،عقوب نوتیزئی،میر عبدالخالق نوتیزئی،ملک شاہ سلیم نوتیزئی،ملک الہی بخش موسی زئی سمیت دیگر سیاسی و قبائلی معتبرین۔

(جاری ہے)

سرکاری آفیسران۔گورنمنٹ ڈگری کالج دالبندین کے پروفیسرز اور اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے تعلیم دوستی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انھوں نے آج ڈگری کالج کے طلباء جب ٹوئر پر گئے ملاقات کے دوران انکے لیئے ایک ایک لیپ ٹاپ کا اعلان کیا تھا آج باقاعدہ طور پر 70 طلباء پر لیپ ٹاپ تقسیم ہوگیا انکا کہنا تھا اس جدید اور ٹیکنالوجی کے دور میں طلباء لیپ ٹاپ سے بہتر تعلیمی معلومات حاصل کر سکتے ہیں طلباء زیادہ تر اپنی توجہ تعلیم کے حصول کیلئے سرف کریں تعلیم وہ واحد ہتھیار ہے جو ہر میدان میں کامیابی دہلا سکتا ہے انکا مزید کہنا تھا ضلع چاغی کے نوجوان اگر اعلی تعلیم حاصل کرکے بعد میں اپنے ہی علاقے میں اپنی صلاحیت صرف کر سکتے ہیں ناخواندگی کی سبب آج دیگر علاقوں کے لیکچرار، ڈاکٹر، انجینئر ہمارے ضلع میں آنے کو تیار نہیں ہے آج ڈگری کالج میں مختلف سبجیکٹ کے لیئے لکیچرار نہیں ہے آج کے جدید دور کے ٹیکنالوجی اور سائنسی حالات سے طلباء اور نوجوانوں کو استعفادہ کرنے کی ضرورت ہیں انکا مزید کہنا تھا ہمارے معاشرے میں تعلیم کی شعور و آگاہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے آج اگر آپ کسی ملک کو ترقی یافتہ دیکھ سکتے ہیں اسکی بنیادی مقصد تعلیم رہا ہے اس نے تعلیم کو ترجیح دے کر آج ایک کامیاب ملک تصور ہورہے ہیں ہماری بھی یہی کوشش ہونا چایئے ہم اپنی زیادہ تر اوقات تعلیم کے حصول کیلئے گزارے جب تک تعلیم ہمارا مقصد اور وڑن نہیں ہوگا ہم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے ہیں ہم تعلیم صرف سرکاری ملازمت کے لیئے اپنا مقصد نہیں بنائے آج اگر دیکھا جائے فیس، بک، وٹسپ، ٹویٹر، جیسے ایپس دنیا کے چند کم عمر نوجوانوں نے بنایا ہے آج وہ اربوں کھربوں کے احساب سے پیسے کما رہے ہیں آج کے نوجوان ہمارے حال اور ماضی دونوں ہے ماضی میں اتنی جدید سہولیات دستیاب نہیں تھے آج تعلیمی حصول کیلئے آگے جانے کے لیئے لیپ ٹاپ انٹر نیٹ مختلف قسم کے ٹیکنالوجی موجود ہے اس سے ہم اپنے اور معاشرے میں تبدیلی لا سکتے ہیں اگر ہمارا مقصد اور وڑن ہو اگر ہم صرف اپنا وقت ضائع کرے تو مستقبل میں تعلیم کے بغیر ترقی ناگزیر ہے تقریب میں مختلف قبائلی عمائدین اور ڈگری کالج کے طلباء موجود تھے انھوں نے لیپ ٹاپ کی فراہمی پر چیئرمین سینٹ آف پاکستان صادق سنجرانی کا شکریہ بھی ادا کردیا اور انکی تعلیم دوستی کو سراہا گیا۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں