جمہوریت کی بقاء اور فروغ کے لیے بلوچستان نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ، ثنا ء اللہ بلو چ

اکتوبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ عام نئی تاریخ رقم کرے گی،رکن صوبائی اسمبلی بی این پی

منگل 20 اکتوبر 2020 18:15

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلوچ کا کہنا ہے جمہوریت کی بقاء اور فروغ کے لیے بلوچستان نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ عام نئی تاریخ رقم کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں بیرون ملک سے بی این پی چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمدبخش بلوچ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کے دوران پارٹی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ثناء اللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اتحاد نے حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچا رکھی ہے ملک میں جہاں فیصلوں کا مرکز غیر منتخب ادارے ہیں وہیں دوسری طرف عوام پر مہنگائی عذاب بن کر ٹوٹ ہورہی ہے جبکہ ٹیکسز کی بھرمار، تنخواہوں میں عدم اضافے اور معاشی سرگرمیوں میں واضح کمی نے رہی سہی کسر پوری کردی انہوں نے گزشتہ دنوں ن لیگی رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کراچی کے ایک ہوٹل سے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو حکومت کی واضح بوکھلاہٹ قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے موجودہ نام نہاد اور کٹھ پتلی حکومت کے خلاف جو تحریک شروع کی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی اور صوبے کی عوام اس میں ہر اول دستے کا کردار نبھائیں گے جس کا نتیجہ عوامی امنگوں کے مطابق نکلے گا۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں