چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین میں بجلی کی پرانی ٹائمنگ بحال کی جائے ،موجودہ شیڈول سے تاجر برادری سمیت گھریلو صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ،عوامی حلقوں کا مطالبہ

منگل 26 جنوری 2021 22:39

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین میں بجلی کی پرانی ٹائمنگ بحال کیا جائے موجودہ شیڈول سے تاجر برادری سمیت گھریلو صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دالبندین میں بجلی کی موجودہ شیڈول سے صارفین شدید پریشانی سے دوچار ہے دن کے اوقات چار گھنٹے لوڈشیڈنگ کسی بھی عزاب سے کم نہیں ہے اس وقت ضلع چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین ،تحصیل چاگئے ،تحصیل نوکنڈی میں گرڈ اسٹیشن سے صرف گھریلو صارفین بجلی استعمال کرتے ہیں کوئی ذرعی کنکشن نہیں ہے صرف گھریلو صارفین کو دن میں چار گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کروانا ظلم اور نا انصافی ہے اور رات 12 بجے دوبارہ بجلی چلی جاتی ہے صبح تک ، عوامی حلقوں کا کہنا ہے دالبندین شہر میں بلوں کی ادائیگی میں صارفین بھی دیگر اضلاع کی نسبت سے کافی بہتر ہے اور اپنی بلوں کی ادائیگی بھی بروقت کرتے ہیں اگر بجلی کی چوری ودیگر مسائل سے کیسکو نے دالبندین کیلئے جو نئی شیڈول جاری کی ہے یہ انکی اپنی منہ بولتا ناکامی ہے چوری شدہ اور خاموش میٹر ز اور چوروں کے خلاف کریک ڈاون کرکے انکی تاریں اکھاڑ دے بروقت بل کی ادائیگی کرنے والے صارفین کو لوڈشیڈنگ میں رکھنا ظلم اور نا انصافی ہے عوامی حلقوں نے کیسکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے خصوصا چار بجے سے شام چھ بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے صبح آٹھ بجے سے لیکر دس بجے تک دو گھنٹہ لوڈ شیڈنگ اگر کرنا ہے اس پر کوئی مسلہ نہیں ہے اور چار بجے سے شام چھ بجے تک بجلی کی دو گھنٹے لوڈ شیڈنگ کو فوری طور ختم کرنا ہوگا شام چار بجے سے لیکر چھ بجے تک بجلی چلی جانے سے مارکیٹوں اور دوکانداروں اور تاجروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیو نکہ چار سے چھ بجے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مارکیٹوں اور دوکانوں میں اندھیرا چھا جاتا ہے کئی سالوں سے دالبندین میں دن کے وقت لوڈ شیڈنگ نا ہونے کا برابر تھا مگر گزشتہ ہفتے سے اچانک دن میں چار گھنٹے دالبندین کے صارفین کو لوڈ شیڈنگ میں رکھنا ناقابل برداشت عمل ہے عوامی حلقوں نے چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی ،ایم این اے حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی ،صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی ،سے مطالبہ کیا ہیچیف کیسکو سے بات کرکے دالبندین شہر کا پرانا بجلی شیڈول بحال کیا جائے بصورت دیگر مجبورا عوام کو احتجاج کرنا پڑیگا۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں