ضلعی ہیڈکواٹر دالبندین شہر میں اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں میں اضا فہ

پیر 8 فروری 2021 23:43

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2021ء) ضلعی ہیڈکواٹر دالبندین شہر میں سبزیاں غریب کی پہنچ سے دن بدن دور ہوتی جارہی ہیں سبزی فروشوں کا اپنی من مانی بڑھتی جارہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیںآخر کار عوام کس کے پاس جائے۔

(جاری ہے)

اکثریت سبزی فروشوں کا بغیر کرایہ کے باوجود سبزیوں کا ریٹ آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور دوسری طرف آٹا 50 کلو والا بھی دیگر شہروں کی نسبت مہنگا ملتی ہے دالبندین انتظامہ کا فرض ہے کہ ہر ہفتے میں سبزی فروشوں اور بازار میں دکانداروں کے پاس جاکر اشاء خوردونوش کی قیمت معلوم کریں تاکہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے عوام کو صحیح قیمت پر سبزیاں اور آٹا اور دیگر اشاء خوردونوش صیحح ریٹ پر مل جائے۔

رمضان المبارک سے قبل ان کی قیمتوں کو مدنظر رکھ کر تمام دکانداروں کو پابند کیا جائے انتظامہ کو چاہیے کہ وہ اپنے پرائس کمیٹی ایدایت پر نگرانی کریں تاکہ عوام مہنگائی سے بچ سکیں

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں