دالبندین میں چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ،عوام پریشان

شہر کے گلی کوچوں میں چوروں نے لوگوں کا جینا دو بھر کردیا ہے مگر انتظامیہ خاموش ، عوامی حلقوں کا نو ٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 12 فروری 2021 22:44

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2021ء) دالبندین میں چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ عوام پریشان شہر کے گلی کوچوں میں چوروں نے لوگوں کا جینا دو بھر کردیا ہے مگر انتظامیہ خاموش عوامی حلقوں کے مطابق دالبندین شہر کے تاجر ہو یا گلی محلے سب چوروں کے رحم کرم پر ہیں گزشتہ ایک دو تین ماہ سے اگر دیکھا جائے چور انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ لوگوں کو لوٹ کر با آسانی فرار ہوجاتے ہیں گزشتہ تین چار مہینے سے دالبندین شہر میں تاجروں کو سرشام لوٹا جارہا ہے اس سے قبل پہلی بار دالبندین شہر میں جیولرز کی دوکان کو بندوق کی نوک پر لوٹا گیا مگر پولیس انتظامیہ ابتک کسی چور کو بھی پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوپایا ہے عوامی حلقوں اور تاجر برادری نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب چور رات کو گھروں کے اندر گھس کر با آسانی بھیڑ بکریوں یا دیگر گھریلو چیزوں کو اٹھا کرلیجاتے ہیں شہر کے اندر اور کلیوں میں نشئیوں نے ٹھکانہ کر رکھا ہے دن بھر نشہ کرکے راتوں کو لوٹ ماری کرتے ہیں گلیوں میں گاڈیوں کے بیٹری تک نہیں بخشتے ہیں دیگر چور بندوق کی نوک پر موبائل نغدی ودیگر چیزیں چھین لیتے ہیں مگر پولیس انتظامیہ عوام کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور آئے روز صرف پولیس ایس ایچ اوز کا تبادلہ کیا جاتا ہے اسکے علاوعہ اور کوئی کارکردگی عوام کو دکھانے سے قاصر ہیں عوامی حلقوں نے دالبندین پولیس کی کارکردگی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر چوروں اور نشئیوں کی سرکوبی کے لیئے عملی طور پر اقدامات اٹھائی جائے اور تاجروں اور عام شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں