دالبندین ، وڈھ میں اقلیتی تاجر کا قتل ہونا انتہائی تشویشناک ہے،روحی پہوجہ

پیر 31 مئی 2021 23:57

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2021ء) جمعیت علما اسلام کے صوبائی اقلیتی رہنما روحی پہوجہ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وڈھ میں اقلیتی تاجر کا قتل ہونا انتہائی تشویشناک ہے سرعام اشوک کمار کو گولی مار کر قتل کرنا صوبائی حکومت کی منہ پر ایک تماچہ ہے انکا کہنا تھا اقلیت برادری کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی زمہداریوں میں شامل ہے مگر ایسا لگ رہا ہے حکومت نے اپنی ذمہ داریوں کو پدے پشت ڈال کر بلوچستان کے اقلیتوں کو لاوارث چھوڑا ہے انکا مزید کہنا تھا اقلیتی برادری موجودہ صوبائی حکومت سے مکمل طور پر مایوس ہے حکومت ہماری جان ومال کی تحفظ نہیں کر سکتا ہے دوسری جانب ہمارے لیئے شہد کی ندیاں بہائے ہمارے لیئے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے بلوچستان بھر کے تمام اضلاع میں اقلیت برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے وڈھ میں اشوک کمار کی سرعام قتل کے بعد اور قاتلوں کی عدم گرفتاری تک بلوچستان بھر کے تمام اقلیتی برادری تشویش میں مبتلا ہے اور اشوک کمار کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے اور امن و امان قائم کرنے والے ادارے اقلیتی برادری کی تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے اور اشوک کمار کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر موجود نا اہل بلوچستان حکومت کے خلاف شدید احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور اس طرح سر عام اقلیتوں کا قتل عام ہم کسی صورت میں برداشت نہیں کرسکتے ہیں

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں