دالبندین میں پینے کے پانی کے بحران پر قابو پالیا گیا ہے ،عبدالرئوف قمبرانی

مشینری کو درست مرمت اور آپریشنل کرلیا گیا ہے ،عوام کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا نہیں ہوگا، ایکسین چاغی

جمعرات 3 جون 2021 17:49

ْدالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) محکمہ پی ایچ ای ضلع چاغی کے ایکسین عبدالرئوف قمبرانی نے اپنے اسٹاف انجینئر گل زمان بلوچ دائود حسنی شفیق سیاپاد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دالبندین میں پینے کے پانی کے بحران پر قابو پالیا گیا ہے اور اب مشینری کو درست مرمت اور آپریشنل کرلیا گیا ہے اب عوام کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا نہیں ہوگا اگر کسی بھی بندے کو کوئی بھی شکایت ہوتو براہ راست میرئے سے میرے اسٹاف سے مل سکتا ہے اور اپنا شکایت اور مسئلہ بتا سکتا ہے البتہ مشینری سمر سیبل اور خاص کر بجلی لائن میں خرابی سے پینے کے پانی کی سپلای عارضی طور پر معطل ہوسکتی ہے مگر اس خرابی کو بعد میں دور کرلیا جاتا ہے پینے کے پانی کی کمی کی اصل وجہ بجلی لائن میں خرابی مشینری سمر سیبل میں خرابی اور زیر زمین پانی کی سطح 30 فٹ تک گر جانا ہے ہم مانتے ہیں کہ مشینری کی خرابی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا ہے اس پر محکمہ عوام سے معذرت خواہ ہے صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی پینے کیپانی کی صورت حال پر رات کے تین چار بجے تک میرے ساتھ رابطے میں رہا ہے صوبائی وزیر میر عادف جان محمد حسنی کے شروع دن سے ہدایات ہیں کہ عوام کو پینے کے پانی کی سپلائی بہتر طور پر کی جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پی ایچ ای کے صارفین بھی محکمہ کے ساتھ تعاون کرکے بلوں کی ادائیگیاں کرلیں غیر قانونی اور نادہندگان کے کنکشنز منقطع کئے جاہیں گے غیر حاضر ملازمین کی وجہ سے بھی ہمیں مشکلات کا سامنا ہے کیوکہ غیر حاضر ملازمین کی وجہ سے بروقت پینے کے پانی کی سپلائی بھی متاثر ہورہی ہے غیر حاضر ملازمین کو ملازمت اور نوکری پر حاضر ہونے کے لیے ہدایات دی گئی ہیں مگر وہ لوگ اپنی ڈیوٹیاں دینے سے غیر حاضرہیں لاپروائی اور غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں غیر حاضر ملازمین کی وجہ سے ہم پر اور محکمہ پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں غیر ملازمین کو بلا رنگ ونسل بلا خوف وخطر نوٹس اوراخبارات میں اشہارات دیئے جاہیں گے کل کو وہ یہ نہ کہیں کہ ہمارے ساتھ ناجائز ہوا ہے غیر حاضر ملازمین چاہیے جتنے بھی با اثر اور طاقت ور ہوں وہ لوگ ہماری مائوں بہنوں بھائیوں ہمارے محکمے سے زیادہ عزت والے نہیں ہوسکتے جب ایسی بحرانی صورت حال میں ڈیوٹی نہیں دیں گے تو ان کے خلاف بلاخوف وخطر سخت قانونی اور محکمانہ کاروئی ہوگی آج صحافی اس بات کا گواہ بن جائیں کاروائی کے بعد یہ غیر حاضر ملازمین دھرنا دیں گے احتجاج کریں گے کہ ہم کو سایسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے آپ میڈیا اور عوام پھر ان لاپرواہ ملازمین کا ساتھ نہ دو اور نہ ان کی حمایت کرو اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے بہت ہوگیا اب وقت آگیا ہے کہ عوام کی خاطر ان کو اپنی ڈیوٹی پر لانے کے لئے انتہای سخت اقدامات کرنے پڑیں گے ابھی بھی وقت ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہو ہمارے لیے سب برابر ہیں ۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں