بلوچستان نیشنل پارٹی دالبندین کے سابق جنرل سیکرٹری میر محمد ابراہیم ریکی ،گل میر خان ریکی سمیت دیگر کا اظہار تشکر

ہفتہ 5 جون 2021 17:28

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) گل میر خان ریکی، گل خان نصیر بلوچ، ماسٹر دلمراد ریکی، ماسٹر عبدالستار ریکی، ماسٹر دادکریم ریکی، ماسٹر شاہ میر خان ریکی اور بلوچستان نیشنل پارٹی دالبندین کے سابق جنرل سیکرٹری میر محمد ابراہیم ریکی نے اپنے مرحوم والد حاجی خان محمد ریکی کے وفات پر ضلع چاغی سمیت مختلف ممالک ومختلف صوبوں کے ان تمام سیاسی ،قبائلی شخصیات،صوبائی و قومی اسمبلی ممبران اورآفیسران، سماجی شخصیات ،صحافی برادری ، اقلیتی برادری ،تاجر برادری اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ،جنہوں نے ہمارے والد حاجی خان محمد ریکی مرحوم کے وفات پردالبندین،پٹ گونکوہ اور کوئٹہ میں ہمارے گھر آکر فاتحہ خوانی اور تعزیت کیا اور ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں،جنہوں نے ٹیلیفونک طور پر ہمارے والدکے وفات پر ہم بھائیوں سے دلی افسوس اور تعزیت کیا۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں