دالبندین لیویز فورس کی کاروائی ،فائرنگ تبادلے کے بعد اسلحہ سمیت دو ڈاکو گرفتار

پیر 14 جون 2021 18:06

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) دالبندین لیویز فورس کی کاروائی دو ڈاکووں کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا تحصیلدار دالبندین اکبر علی کے مطابق گزشتہ روز سرگیشہ کے مقام سے ڈاکووں نے بندوق کی زور پر ایک موٹرسائیکل چرا کر فرار ہوگئے لیویز فورس کی ٹیم کیو آر ایف کریم نوتیزئی کی سربرائی میں تعاقب میں روانہ ہوگئے ڈھڈر کے پہاڑی علاقے میں چالیس منٹ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکووں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ڈاکووں کی فائرنگ سے لیویز فورس کی گاڈی کو بھی نقصان پہنچی تاہم کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا کاروائی میں مسروقہ موٹر سائیکل بھی بر آمد کر لیا ڈاکووں میں امام بخش ،اور عبد الغفور شامل ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں