متحدہ اپوزیشن کے رہنماوں نے دالبندین میں کسٹم کے مقام پاک ایران شاہراہ بند کردی

جمعرات 17 جون 2021 22:46

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) متحدہ اپوزیشن کی کال پر صوبائی بجٹ میں اپوزیشن اراکین کے علاقوں کو نظر انداز کرنے کے خلاف ضلع چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین میں کسٹم کے مقام پاک ایران شاہراہ پر بی این پی اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے آر سی ڈی شاہراہِ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک بند کردی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام تحصیل دالبندین کے امیر امیر محمد صدیقی بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے آرگنائزر محمد بخش بلوچ اور دیگر نے کہا کہ موجودہ نااہل اور کرپٹ صوبائی حکومت جان بوجھ کر اپوزیشن اراکین کے فنڈز روک کر انہیں غیر منتخب لوگوں میں تقسیم کرتاہے جو کہ صوبائی حکومت کے نااہلی کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ بلوچستان حکومت ایک سلیکٹڈ اور کرپٹ حکومت ہے جنہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں بلکہ وہ صرف اور صرف کمیشن خوری اور فنڈز کو ہڑپ کرنے میں لگا ہوا ہے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے تحصیل ڈپٹی سیکرٹری حافظ علی محمد بڑیچ بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے ڈپٹی آرگنائزر کامریڈ احمد یار سمالانی شیر دل مجاز سمالانی ثناء اللہ ریکی شیر احمد مینگل جمعیت علماء اسلام کے قاری عبدالحد جمعیت طلباء کے صدر ابراہیم خان بڑیچ عبدالقدیر خان بڑیچ اور دیگر بھی موجود تھے پیہ جام پڑتا ہڑتال سے کوئٹہ سے تفتان اور تفتان سے دالبندین نوشکی کوئٹہ مکمل طور پر پاک ایران شاہراہ بند ہونے کی توجہ سے مسافروں میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں