ضلع چاغی کے فارمرز کو منصفانہ طریقے سے چیک تقسیم کیا ہے سوشل میڈیا پر جو بیانات چلتے ہیں وہ حقائق کے برعکس ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک چاغی ڈاکٹر سعید احمد صاحبزادہ

ہفتہ 10 جولائی 2021 00:11

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2021ء) ڈپٹی ڈاریکٹر لائیو اسٹاک چاغی ڈاکٹر سعید احمد صاحبزادہ نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ضلع چاغی کے فارمرز کو منصفانہ طریقے سے چیک تقسیم کیا ہے سوشل میڈیا پر جو بیانات چلتے ہیں وہ حقائق کے برعکس ہے ضلع کے مالداروں میں چیک کی تقسیم محکمہ کے پی سی ون اور دی گئی کرٹیریا کے مطابق جن مالداروں کے پاس پچاس بھیڑ بکریوں کے بچے تھے ان میں چیک تقسیم کی جارہی ہے محکمہ کے اسٹاف نے پہلے باقاعدہ اس احوالے سے پورے ضلع میں منصفانہ سروے کیا اور اس کے بعد مالداروں کا اندراج کیا جس کے محکمہ کی جانب سے اس حوالے میں بنائی گئی کمیٹی نے ان مالداروں کی فہرست حکام بالا کو بیھجی اور باقاعدہ قانونی تقاضوں کو بروے کار لاتے ہوئے اور فزیکلی مانٹیرنگ اور ٹیگنگ کے بعد چیک کی تقسیم کو شفاف بنایا ڈپٹی ڈاریکٹر چاغی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پی سی ون میں کسی امیر اور غریب مالدار کا ذکر نہیں تھا ہم نے ان مالداروں کو چیک دیئے جو ہمارے پالیسی کے مطابق تھے اور اسٹام پیپرز پر اقرار نامہ محکمہ کے شرائط لکھ دی ہے مالدار ان شرائط کے پابند ہیں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے پروگریسی مالداروں کے بھیڑ بکریوں کی خوراک کیلئے فیٹننگ پروجیکٹ ہے تاکہ مالدار رقم وصول کرکے اپنے بھیڑ بکریوں کے بچوں کو مطلوبہ نسخہ کیمطابق خوراک خرید کر دے تاکہ انکے بھیڑ بکری صحت مند ہوں ڈپٹی ڈاریکٹر چاغی ڈاکٹر سعید احمد صاحبزادہ کا کہنا تھا جن جن علاقوں میں محکمہ کے اسٹاف نے سروے کیا تھا میں بذات خود مانٹیرنگ کرچکا ہوں یہ رقوم کسی قحط سالی یا ان مالداروں کے لیئے نہیں آئے ہیں جو ہمارے پالیسی پر نہیں اترتے ہیں محکمہ لائیو اسٹاک کے اسٹاف کی کارکردگی سے ہم مطمن ہے منفی پروپگنڈہ کرنے والوں کی سختی کے ساتھ مذمت کرتا ہوں۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں