دالبندین، والدین اپنے بچوں کو خسرے کی وبا سے بچاو کیلئے ویکسینیشن کرائیں، ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان

جمعہ 20 اگست 2021 23:18

دالنبدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2021ء) دالبندین سمیت ضلع کے دیگر علاقوں میں خسرہ ویکسینیشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان کی زیر صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چاغی محمد انور بادینی ، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جاوید ڈومکی ،ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرکہور خان، ڈپٹی ڈسڑکٹ ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اعظم شہزاد ،ودیگر مختلف محکموں آفسیران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو خسرے کی وبا سے بچاو کیلئے ویکسینیشن کرائیں تاکہ اس مہک بیماری سے انکے بچے محفوظ رہے انھوں نے کہا بچے ہمارے مسقبل ہوتے ہیں ضلع کے ہر طبقے فکر کے لوگ اور خاص کر والدین اپنی بچوں کی ویکسینیسش پر خصوصی توجہ دے خسرہ سے بچاو کیلئے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں والدین اپنے بچوں کو خسرے سے بچاو کے لئے قریبی سینٹر میں ویکسینیشن کرائیں وقت پر ویکسینیشن نہ کروانے پر خسرہ سے انکی بچوں کو نقصان پہنچ جاتی ہے خسرہ سے بچاو ویکسینیشن ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں