دالبندین پریس کلب کے صدر حاجی عبد الستار کشانی کے زیر صدارت دالبندین پریس کلب میں کابینہ کا اہم اجلاس

پیر 23 اگست 2021 23:35

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2021ء) دالبندین پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر حاجی عبد الستار کشانی کے زیر صدارت دالبندین پریس کلب میں کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں دالبندین پریس کلب کو درپیش مختلف مسائل زیر بحث آئے اجلاس میں گزشتہ روز ایک شخص کی جانب سے بار بار پریس کلب کی ساکھ اور صحافیوں میں انتشار پھیلانے صدر کی موجودگی میں جعلی اور جھوٹ کی بنیاد پر خود سے اجلاس کی خبریں سوشل میڈیا پر چلانے پر نوٹس لیتے ہوئے کابینہ کے تمام عہدیداران نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا علی احمد کمال نے گزشتہ کئی عرصے سے دالبندین پریس کلب کے خلاف ایک منصوبہ بندی کے تحت سازش کرکے پریس کلب کے صحافیوں میں انتشار پھیلا رہا ہے اور کئی بار اس نے غیر آئینی اقدامات بھی پریس کلب کے خلاف اٹھائے ہیں جس سے پریس کلب اور پریس کلب کے صحافیوں کو سخت نقصان پہنچا ہے ان تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے دالبندین پریس کلب کے کابینہ نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا علی احمد کمال کو دالبندین پریس کلب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور پریس کلب اس سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہے چونکہ وہ پریس کلب کے خلاف منفی پروپگنڈہ اور صحافیوں کو آپس میں دست وگریبان کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل رہے ہیں اسکے کسی بھی قول و فعل کا زمہدار دالبندین پریس کلب نہیں ہے اور دالبندین پریس کلب اور صحافیوں کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا جس کی تمام تر زمہ داری اسی ایک شخص پر عائد ہوگی اجلاس میں فنانس سیکرٹری کا عہدہ صدر کے پاس رہنے کا فیصلہ کیا گیابہت جلد ایک اہم اجلاس طلب کرکے اس بارے میں مزید لاعمل طے کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں