ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان کی سربراہی میں پولیو ڈی پیک کا اجلاس

پیر 23 اگست 2021 23:49

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان کی سربراہی میں پولیو ڈی پیک کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی، ڈی ایچ او ڈاکٹر کہور خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد انور بادینی ، تحصیلدار دالبندین اکبر علی مزارزئی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی امان اللہ نوتیزئی ،ای پی آئی آفیسر سعیدمیر ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد بلوچ امیونائزیشن آفیسرڈبلیو ایچ اوڈاکٹر عبدالصمد سنجرانی، ڈی ایچ سی ایس او تاج محمد سنجرانی، میونسپل کمیٹی کے آفسیر بابو نور احمد ،ایکسائز آفسیر چاغی ماما ادریس نوتیزئی، سمیت تمام متعلقہ محکموں کے آفیسران نے شرکت کیا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر کہور خان نے پولیو مہم کے سلسلے میں پولیو ٹیموں اور انتظامات کے متعلق بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان نے کہا کہ پولیو مہم 20 ستمبر سے 24 ستمبر تک جاری رہے گا پولیو ٹیمیں اور تمام متعلقہ افراد پہلے کی طرح سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرکے پولیو مہم کو کامیاب بنائیں گیڈپٹی کمشنر چاغی نے مزید کہا کہ اس ملک کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک کرنے کے لیے والدین اپنی پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ضرور قطرے پلائیں پولیو مہم کے دوران کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہے تاکہ پولیو کا خاتمہ ہوں پولیو کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے ٹیمیں گھر گھر اور گاں گاں شہر شہر،گلی گلی جاکر بچوں کو قطرے قطرے پلائیں تاکہ کوئی بچہ رہ نہ جائے۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں