ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے انٹرنل آڈٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کاچاغی کے صدر مقام دالبندین ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس آفس دالبندین کا دورہ

جمعہ 27 اگست 2021 00:07

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2021ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے انٹرنل آڈٹ ڈپٹی ڈائریکٹر خورشید احمد انصاری اور انسپکٹر اختر محمد انسپکٹر وزیر علی سمالانی نے چاغی کے صدر مقام دالبندین ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس چاغی آفس دالبندین کا دورہ کیا اس موقع پر ایکسائز ای ٹی او چاغی عبدالمالک بلوچ ایکسائز آفیسر ادریس نوتیزئی و دیگر ایکسائز اسٹاف بھی موجود تھے اس موقع پر ای ٹی او چاغی عبدالمالک بلوچ و یکسائز اسٹاف دالبندین نے آڈٹ ٹیم کو دفتری امور پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر خورشید احمد انصاری اور ان کے دیگر آڈٹ ٹیم نے ایکسائز ٹیکسیشن اینٹی نارکوٹکس چاغی کا دفتری امور کا جائزہ لیا گیا اورساتھ منسلک ایکسائز دفتر کے ساتھ ایکسائز عملے سے بھی ملاقات کی اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے انٹرنل آڈٹ ٹیم کے متعلق انھیں آگاہ کیا گیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا ۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں