سابق صوبائی وزیر بابائے چاغی پینل کے سربراہ کی تیل کمیٹی پاک افغان کاروباری شخصیت پاک ایران کاروباری شخصیت اور زمباد ڈرائیور یونین سے ملاقات

چہاربان پاک افغان گیٹ اور پاک ایران بارڈر کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:05

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) سابق صوبائی وزیر بابائے چاغی پینل کے سربراہ سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی ممتاز قبائلی رہنما حاجی خان محمد حسنی سردار عبدالغفور محمدحسنی اور میرمحمدعمر آکازئی نے تیل کمیٹی پاک افغان کاروباری شخصیت پاک ایران کاروباری شخصیت اور زمباد ڈرائیور یونین سے ملاقات کی اور چہاربان پاک افغان گیٹ اور پاک ایران بارڈر کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی سخی امان اللہ خان نوتیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر بندش کی وجہ سے علاقے کی صورتحال بگڑتی جارئی ہے ڈسٹرکٹ چاغی میں نہ دریا ہے نہیں سمندر ہے نہ کوئی کارخانہ ہے پاک افغان اور پاک ایران سرحدی پوائنٹس فوری طور پر کھول دیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چاغی کے لوگ محب وطن ہے دالبندین سمیت ڈسٹرکٹ چاغی کے گاڑیوں کو چہاربان گیٹ سے انٹری کیا جائے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ملکر اپنے غریب ڈرائیوروں کیلیے کردار ادا کرنا ہوگا اس موقع پر حاجی صاحب خان محمدحسنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا سیاست کو سیاست کے میدان میں کرنا چاہیے جب بھی علاقے میں کوئی مسئلہ پیش آتا ہے علاقے کے تمام سربراہان نے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مسئلے کو فوری کرنے میں کردار ادا کیا ہے انشااللہ یہ بارڈری مسئلہ بھی بہت جلد حل ہوگا اس موقع پر قبائلی رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قومیت اور علاقے داری سے پہلے انسانیت کے بارے میں سوچنا ہوگا اس بارڈر پر ڈسٹرکٹ چاغی سمیت نوشکی واشک کے لوگوں کو بھی شامل کرنا ہوگا کیونکہ یہ سب مسلہ ہی

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں