دالبندین میونسپل کمیٹی ہندو برادری کے کونسلر سیٹھ برج لال کی نومنتخب چیف کیسکو سے ملاقات چیف کیسکو کو چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی

منگل 26 جولائی 2022 23:21

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2022ء) دالبندین میونسپل کمیٹی ہندو برادری کے کونسلر سیٹھ برج لال کی نومنتخب چیف کیسکو سے ملاقات چیف کیسکو کو چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی اور انھیں بلوچی چادرپہنایا اس موقع پر ہندو برادری کو درپیش بجلی کے مسائل سے بھی انھیں آگاہ کردیا تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر انجنئیر عبدالکریم جمالی سے کوئٹہ میں دالبندین میونسپل کمیٹی کے کونسلر سیٹھ برج لال نے ملاقات کی ملاقات میں ہندو برادری کو درپیش مسائل سے انھیں آگاہ کردیا اس موقع پر انجنئیر عبدالکریم جمالی کا کہنا تھا ہندو برادری کے جو بھی مسائل ہے انھیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کیا جائے گا انھوں نے کہا وزیر مملکت برائے توانائی میر محمد ہاشم نوتیزئی بھی اپنے علاقے میں بجلی کی جو مسائل درپیش ہے انھیں حل کرنے کے لیے متحرک نظر آتے ہیں انھوں نے مزید کہا ہماری کوشش ہے اس شدید گرمی میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ بجلی کی فراہمی یقینی ہوں تاکہ انھیں لوڈشیڈنگ سے نجات مل سکیں سیٹھ برج لال نے آخر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر انجنئیر عبد الکریم جمالی کا شکریہ بھی ادا کیا

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں