چاغی کے سرحدی اور دیہی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ،ندی نالوں میں طغیانی ،فصلات کو نقصان

جمعرات 28 جولائی 2022 22:53

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2022ء) بلوچستان کے علاقے ضلعی چاغی کے سرحدی اور دیہی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ،ندی نالوں میں طغیانی ،فصلات کو نقصان کلی محمد رحیم سیاہ چنگ دالبندین کے دیہات میں پانی داخل لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالنے میں مصروف ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ضلع چاغی کے علاقے چاگئے،کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے بعد شہر کے اندر ناقص نکانسی آب کی سبب سڑک کا پانی دوکانوں میں دخل دوکاندار شدید پریشان شہر کے مختلف کالونیوں میں پانی جمع ندی نالوں میں طغیانی، ادھر کلی محمد رحیم سیاہ چنگ میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالنے میں مصروف نظر آئے کلی سیاہ چنگ میں رات گئے موسلدھار بارش سے لوگوں کے مکانات ،مسجد ،بھی زیر آب آگئے ادھر پاک افغان سرحد سے متصل برابچہ میں شدید بارش کیبعد سیلابی ریلہ شہر کے اندر داخل ہوگیا متعدد دوکانیں متاثر ہوئے تاہم یہ افغان سائیڈ پر واقع ہے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبد الباسط کے مطابق مجموعی طور پر ضلع چاغی کے اندر موسلدھار بارش سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے کلی محمد رحیم سیاہ چنگ میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہواتھا امدادی ٹیمیں روانہ کرکے انکی ہر ممکن مدد کیا جائے گامزید لیویز فورس کو الرٹ کردیا ہے

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں