دالبندین ،سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی

جمعہ 29 جولائی 2022 18:52

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2022ء) سیلابی ریلے میں بہہ جانے والا نوجوان عبد الشکور کی لاش نکال لی گئی چارسر کے قریب کپوک کے مقام آر سی ڈی شاہراہ پر ٹوڈی کار گاڑی کو سیلابی ریلہ نے بہہ کر لے گیا تھا رات گئے لواحقین، اہل علاقہ اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین اور لیویز اہلکاروں نے آر سی ڈی شاہراہ سے ڈیڈھ کلو میٹر دور لے جانے والی کار گاڑی کو نکال کر اس سے نوجوان عبد الشکور کی لاش نکال لی گئی ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دالبندین اور لیویز عملہ نے سیاہ چنگ کے مقام پر متاثرہ لوگوں میں خشک راشن،رات کا خوراک بھی فراہم کردیا گیا جن جن علاقوں میں بند کی ضرورت تھی انھیں سروے کرکے بند باندھاگیا ضلع کے اندر لیویز فورس کی دو ٹیمیں تشکیل دیئے تھے جو مختلف علاقوں میں لوگوں کے مدد کرتے نظر آئے مجسٹریٹ کی گاڑی بھی چارسر کے علاقے میں پھنس گئی تھی لیویز فورس نے بر وقت پہنچ کر نکال لیا گیااور بعد میں یہی ٹیم ٹوڈی کار کو تلاش کرنے میں مصروف رہا۔

(جاری ہے)

اور جن علاقوں میں ایمرجنسی میں بند کی ضرورت تھی مقامی کسی ٹریکٹر کے ذریعے بند باندھنے کا بندوبست کیا گیا مجموعی طور سروے جاری ہے جس علاقے میں کوئی بھی امداد کی ضرورت ہوگی لیویز فورس ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبد الباسط اور لیویز ٹیم گزشتہ روز سے مختلف دیہی علاقوں میں لوگوں میں خشک راشن،خوراک،اور حفاظتی بند باندھے گئے۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں