دالبندین، سیلابی ریلے میں بہہ جانے والا نوجوان کی نعش نکال لی گئی

جمعہ 29 جولائی 2022 21:32

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2022ء) سیلابی ریلے میں بہہ جانے والا نوجوان عبد الشکور کی لاش نکال لی گئی چارسر کے قریب کپوک کے مقام آر سی ڈی شاہراہ پر ٹوڈی کار گاڑی کو سیلابی ریلہ نے بہہ کر لے گیا تھا رات گئے لواحقین، اہل علاقہ اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین اور لیویز اہلکاروں نے آر سی ڈی شاہراہ سے ڈیڈھ کلو میٹر دور لے جانے والی کار گاڑی کو نکال کر اس سے نوجوان عبد الشکور کی لاش نکال لی گئی ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دالبندین اور لیویز عملہ نے سیاہ چنگ کے مقام پر متاثرہ لوگوں میں خشک راشن،رات کا خوراک بھی فراہم کردیا گیا جن جن علاقوں میں بند کی ضرورت تھی انھیں سروے کرکے بند باندھا جائے گا ضلع کے اندر لیویز فورس کی دو ٹیمیں تشکیل دیئے تھے جو مختلف علاقوں میں لوگوں کے مدد کرتے نظر آئے مجسٹریٹ کی گاڑی بھی چارسر کے علاقے میں پھنس گئی تھی لیویز فورس نے بر وقت پہنچ کر نکال لیا گیااور بعد میں یہی ٹیم ٹوڈی کار کو تلاش کرنے میں مصروف رہا۔

(جاری ہے)

اور جن علاقوں میں ایمرجنسی میں بند کی ضرورت تھی مقامی کسی ٹریکٹر کے ذریعے بند باندھنے کا بندوبست کیا گیا مجموعی طور سروے کی جاری ہے جس علاقے میں کوئی بھی امداد کی ضرورت ہوگی لیویز فورس ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ضلع بھر میں پاک فوج اور لیویز کے جوان ایمرجسنی کی صورت میں لوگوں کے مدد کرنے کے لیے نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں