دالبندین: ایرانی پک اپ گاڑی بے قابو ،موٹر سائیکل کو کچل ڈالا، بچوں سمیت 5 افراد شدید زخمی

جمعہ 5 اگست 2022 21:54

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2022ء) فیصل کالونی میں ایرانی پک اپ گاڑی بے قابو ہوکر موٹر سائیکل کو کچل ڈالا ساتھ پل سے ٹکرا گئی بچوں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ڈرائیورز کنڈیکٹر گرفتار پولیس ذرائع کے مطابق بروز جمعہ دالبندین فیصل کالونی میں زمباد گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا موٹر سائیکل سواروں جس میں تین بچے بھی سوار تھے ہارون، سدیس،زبیر، لال محمد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو دالبندین ہسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا ایرانی زمباد ڈرائیورز اور کنڈیکٹر کو پولیس نے گرفتار کرکے مزید تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں