حکومت نے ریکوڈک کمپنی کے حوالے سے اچھا اقدام اٹھا کر ہمارے دل جیت لیا، حاجی موسیٰ محمدزئی

عنقریب کمپنی کا کام شروع ہوگاجس سے بہت سے بیروزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کیا جا ئیگا ، مقامی قبیلے کے رہنما کی گفتگو

ہفتہ 4 فروری 2023 19:32

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء) ریکوڈک کے مقامی قبیلے کے رہنما حاجی موسیٰ خان محمدزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ریکوڈک کمپنی کے حوالے سے اچھا اقدام اٹھا کر ہمارے دل جیت لئے ،الحمدللّٰہ عنقریب کمپنی کا کام شروع ہوگاجس سے بہت سے بیروزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بیرک گولڈ کے شکر گزار ہے کہ جنہوں نے سب سے پہلے آبائی اور علاقے کے لوگوں کو ترجیح دی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چند مفاد پرست اقوام نے کوشش کیا ہے کہ موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنے کو مقامی پیش کرے تاہم میں ان کو بتاتا چلوں کہ ریکوڈک جدّی و پشتی محمدزئی قبیلے کا ہے اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نھیں ہے،یہ روز روشن کی طرح عیاں ہے،اگر پھر بھی کچھ ناسمجھ اور تاریخ سے نابلد لوگوں کو یقین نہیں آ رہا ہے تو اس کے لیے ان کو تاریخ کے اوراق دیکھنا ہے اور تصدیق شدہ تاریخی مواد سے رجوع کرنا ہے اس لیے وہ لوگ اپنے حد میں رہیں

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں